پاکستانی پیشکش کا جواب، سدھو نے سشما سوراج کو خط لکھ دیا

September 09, 2018
 

کرتارپورصاحب راستہ کھولنے کی پاکستانی پیشکش کے مثبت جواب کے لیے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھ دیا ۔

نوجوت سنگھ سدھو کے خط میں اس معاملے پر سشما سوراج سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

سدھو نے کہا کہ جب اچھے مواقع دستک دے رہے ہوں تو آگے بڑھ کر دروازہ کھول دینا چاہیے۔

انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے کرتار پور صاحب راستہ کھولنے کا کہہ کر مثبت ارادہ ظاہر کیا ہے ، اب بھارت کی باری ہے کہ وہ اس کا مثبت جواب دے ۔


مکمل خبر پڑھیں