فیصل آباد، طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی

September 10, 2018
 

فیصل آباد میں ساتویں جماعت کی طالبہ کو اسکول کے راستے سے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، دو روز بعد ملزم نے دوبارہ طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر طالبہ کو زخمی کر دیا۔

متاثرہ طالبہ کے ورثاء کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکری والا میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سہیل نامی ملزم نے 7ستمبر کو ساتویں جماعت کی طالبہ عاصمہ کو اسکول کے راستے سے اغوا کیا اور اپنے گھر لے جا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے طالبہ کو کسی کو واقعے کے متعلق بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز ملزم نے دوبارہ طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش تو طالبہ نے مزاحمت کی جس پر ملزم نے طالبہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

طالبہ نے دوسری بار واقعہ پیش آنے پر والدین کو آگاہ کر دیا، جس پر ملزم کے خلاف پولیس کو درخواست دی گئی اور مقدمہ درج کر ا دیا گیا، تاہم ملزم کے فرار ہونے کے بعد اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

طالبہ کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے اسے کڑی سزا دلوانے کی اپیل کی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں