نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایک روز کے لیے ملتوی

September 10, 2018
 

وفاقی کابینہ میں شامل کے گئے نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا اور آج مزید 4 وزراء کی حلف برداری کی تقریب ہونا تھی لیکن مہمانوں کےفوری دستیاب نہ ہونے کے باعث حلف برداری تقریب ایک روز کے لیے ملتوی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل کیے جانے والے 4نئےوزراء میں عمر ایوب، سید علی زیدی، محمد میاں سومرو اور مراد سعید شامل ہیں۔

واضح رہے عمر ایوب خان کو توانائی، سید علی زیدی کو بحری امور اور محمد میاں سومرو کو نج کاری کا قلمدان سونپا جائے گا جبکہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزراء سے حلف لیں گے۔


مکمل خبر پڑھیں