لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی شہری شہید

September 10, 2018
 

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے، آئے دن بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جاتی ہے جس سے معصوم شہری جان سے جاتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آج بھی بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والا شخص 51سالہ مختار حسین ہے جو جھمرہ گاؤں کا رہائشی ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی توپوں اور گنوں کو خاموش کرادیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں