بھارت: تیل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج،بچی ہلاک

September 10, 2018
 

تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کانگریس کی کال پر بھارت بھر میں احتجاج جاری ہے،اڑیسہ ،بہار اورگجرات میںمظاہرین نےجلاؤگھیراؤکرکےسڑکیںبلاک کردیں،ریلوں کی آمدورفت روک دی ۔بہار میں سڑک بند ہونے پرعلاج کیلئے اسپتال نہ پہنچنے والی دو سالہ بچی سڑک پر دم توڑ گئی۔

مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف نئی دلی میں راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس رہنماؤں نے احتجاجی مارچ کیا ۔اڑیسہ اور پٹنا میں مظاہرین نےٹرینیں روک دیں،گجرات میں ٹائرجلاکرسڑکیں بلاک کردی گئیں۔آسام اور اڑیسہ میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی مسلسل کمی کے باعث بھارت میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں