شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری

September 10, 2018
 

لاہور ہائی کورٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

،


مکمل خبر پڑھیں