تین ہفتے ہو چکے، عمران کا وعدہ وفا نہیں ہوا، حمزہ شہباز

September 10, 2018
 

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ تین ہفتے ہو چکےہیں عمران خان کا وعدہ وفا نہیں ہواہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مبینہ دھاندلی حکومت کو ہضم نہیں ہونے دیں گےاور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پارلیمانی کمیشن کیلئےمجبور کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو بتا یا جائے کیا شاہ خرچیاں ہیں ؟دیامیر بھاشا ڈیما کیلئے زمین نواز شریف نے قوم کو لے کر دی ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہو ںگے۔عمران خان نے خود شہباز شریف کو غیر مشروط پارلیمانی کمیشن بنانے کا کہا تھا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کنٹینرز پر باتیں کرنا آسان اور حکومت میں آکر کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی آواز اٹھائیں گے۔


مکمل خبر پڑھیں