پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی ،ایاز صادق،خورشید شاہ کا نام زیر غور

September 10, 2018
 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں پی اے سی اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور پارلیمانی کارروائی پر مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کےلئے ایاز صادق ،پرویز ملک اور خورشید شاہ کے ناموں پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر کمیٹیوں کے پرانے کوٹے اور طریقہ کار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاجس کے تحت اپوزیشن کو 16 اور تحریک انصاف کو 17 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی ۔

فیصلے کے تحت مسلم لیگ ن کو 9 ،پیپلز پارٹی کو 6 اور متحدہ مجلس عمل کو قومی اسمبلی کی ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملے گی ۔


مکمل خبر پڑھیں