ڈیم باتیں کرنے اور بیانا ت دینے سے نہیں بنتے، شاہد خاقان عباسی

September 10, 2018
 

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیم باتیں کرنے اور میڈیا پر بیانا ت دینے سے نہیں بنتے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ڈیم چندوں سے بنا لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو رول بیک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ن لیگ کی حکومت نے سی پیک جہاں سے چھوڑا ہے اسے وہیں سے آگے بڑھایا جائے ۔


مکمل خبر پڑھیں