ایلسٹر کک کا ٹیسٹ کیرئیر کے اختتام پر منفرد ریکارڈ

September 10, 2018
 

انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر ایلسٹر کک نے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام منفرد ریکارڈ کے ساتھ کیا ۔

بھارت کے خلاف اوول میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں ایلسٹر کک اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی آخری اننگز کھیلنے میدان میں اترے اور شاندار سنچری اسکور کی ۔

ایلسٹر کک اپنے اولین اور آخری میچ میں سنچری بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں ،وہ اوول ٹیسٹ میں 14 چوکوں کی مدد سے 147 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔

سابق انگلش کپتان نے آخری میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی تو وہ سری لنکا کے لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کمارا سنگاکارا سے بھی آگے نکل گئے ۔

کماراسنگاکار ا نے ٹیسٹ کیرئیر میں 12ہزار 400رنز بنارکھے تھے جبکہ ایلسٹر کک نے 161 ٹیسٹ میچز کی 291 اننگز میں 12ہزار 472رنز بنائے ،وہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے پہلے اور مجموعی طور پر پانچویں بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

ایلسٹر کک نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران 45 اعشاریہ 35 کی اوسط سے اسکور کئے ،اس دوران انہوں نے 33 سنچریاں اور 57 نصف سنچریاں بھی بنائیں،294 ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔


مکمل خبر پڑھیں