علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تقریب

September 11, 2018
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں ایک شام علیگ محسنین کے نام‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں جن محسنین کی پزیرائی کی گئی ان میں علی احمد فضیل، محمداظہر خاں، محمدیونس شاہ خاں (پیارے میاں)، وثاق الحسن، سعید احمد، سید محبوب زیدی، نواب محمد یامین، اصغر علی، ابرار حسن خاں، نصرت حسن، محمد جسیم خان، سید آفتاب زیدی، مصطفی بن ابراہیم اور محمدیوسف صدیقی شامل تھے۔اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ تقریب کا مقصد ہے کہ لوگ اپنے محسنین کے کارناموں اور خدمات سے واقف رہیں ۔


مکمل خبر پڑھیں