کراچی، ہل پارک کی زمین پر قبضہ کرنے والے 2مبینہ ملزمان گرفتار

September 11, 2018
 


کراچی میں ہل پارک کی زمین پر قبضے میں مبینہ طورپر ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے ہل پارک کی پہاڑی کاٹ کر پلاٹ نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی اور قبضہ روکنے کے لیے نفری بھی تعینات کر دی گئی تھی۔

اس سلسلے میں چند روز قبل ہل پارک کی پہاڑی پر قبضے کی کوشش کرنے پر سرکار کی مدعیت میں محمد عالم سمیت 2افراد کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں