’’آئین کوئی ایسی کتاب نہیں جس میں ترمیم نہیں ہو سکتی‘‘

September 11, 2018
 

میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ آئین کوئی ایسی کتاب نہیں جس میں ترمیم نہیں ہو سکتی، آئین میں وقت کے حساب سے ترمیم ہونی چاہیے۔

کراچی کے میئر وسیم اختر نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر مزار قائد پرحاضری دی، انہوں نے وہاں فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے سب سے زیادہ مسائل ہیں، بڑے ڈیمز بننے چاہئیں، ڈیم فنڈ میں کے ایم سی نے بھی رقم جمع کرائی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں