محمد میاں سومرو حلف اٹھائے بغیر کراچی روانہ

September 11, 2018
 

پاکستان تحریک انصاف کے محمد میاں سومرو وزارت کا حلف اٹھائے بغیر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت بنائے جانے پر حلف نہیں اٹھایا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر برائے نجکاری بنانے کا اعلان کیا تھا،حلف برداری سے کچھ دیر قبل انہیں وزیر مملکت کا عہدہ دینے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد میاں سومرو قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم ترین عہدوں پر فائر رہے ہیں۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے محمد میاں سومرو کا اپنا مؤقف یہ ہے کہ اعلیٰ ترین عہدوں پر رہنے والے شخص کے لیے وزیرمملکت بننا مناسب نہیں۔


مکمل خبر پڑھیں