جرمن خاتون کا سائیکل چلانے کا ایک نیا انداز

September 11, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


سیٹ پر بیٹھ کر پیڈ ل مارتے ہوئے سائیکل تو سب ہی چلاتے ہیں تاہم جرمنی میں ایک خاتون ایسی بھی ہے جس نے سائیکل چلانے کے روایتی انداز کے بجائے ایک منفرد انداز اختیار کرلیا ہے۔

خاتون سائیکل پر بیٹھ کر انتہائی دلچسپ کرتب بڑی مہارت کے ساتھ دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

یہ نہ صرف سائیکل پر کھڑے ہوکر اپنے پیر کی مدد سے ہینڈل گھما سکتی ہیں بلکہ اسے سائیکل کو پچھلے پہیوں پر اٹھا کر بغیر رکے چلانے پر بھی مہارت حاصل رکھتی ہیں۔

انتہائی مہارت کے ساتھ سائیکل پر کرتب دکھانے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں