کلثوم نواز شوہر اور بیٹی کی جیل میں قید سے لاعلم تھیں

September 11, 2018
 

نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازآخر وقت تک نوازشریف اور بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں لا علم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ذرائع کے مطابق حسین نواز نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ،حسین نوا ز نے انکشاف کیا کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر اور بیٹی کے بارے میں لاعلم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں ۔

حسین نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ان کو ہوش آیا تھاوہ اشاروں میں بات کرنے کے قابل ہوگئی تھیں، وہ اکثر مریم نواز اور نواز شریف کے بارے میں پوچھا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتی ، گزشتہ روز بھی والدہ نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کے بارے میں پوچھا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں