وینزویلا میں باپ کی لا پرواہی، بچی چلتی بائیک پر کھڑی رہی

September 11, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


ننھے بچوں کے معاملے میں اگر ذرا سی لا پرواہی کی جائے تو نتیجہ کبھی کبھی خطرناک بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

وینزویلامیں لاپرواہی کا ثبوت پیش کرتے یہ صاحب خریداری کرنے کے بعد بائیک پر گھر جا رہے تھے کہ ننھی بچی کو بائیک پر پچھلی نشست پر بٹھا دیا جبکہ جیسے ہی بائیک آگے بڑھی بچی باپ کو پکڑ کر چلتی بائیک پر کھڑی ہو گئی ۔

اتنے میں باپ بھی بچی کی جان خطرے میں ڈال کر بائیک چلانے میں مصروف رہا اور بچی ابا جان کے کندھے پکڑ کر تیز رفتاری میں چلتی بائیک پر کھڑی رہی ۔

مصروف سڑک پر ننھی بچی کی جان خطرے میں ڈالنے پر سوشل میڈیا پر اس شخص کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔


مکمل خبر پڑھیں