شارع فیصل کراچی:عدالتی حکم عملدرآمد مذاق بن گیا

September 11, 2018
 

شارع فیصل کراچی پر عدالتی حکم پر عمل درآمد مذاق بن گیا ،عدالتی حکم پر توڑی گئی اشتہاری دیوار کے سائے میں تجاوزات کا بھانڈا جیودوست نے پھوڑدیا۔

عدالت نے شہر بھر سے ہورڈنگز اور سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دیاتو اشتہارات کےلئے دیواریں بنالی گئیں۔پھر دیواروں کو گرانے کاحکم ملاتو کام جزوی اور نمائشی توڑ پھوڑ سے آگے نہ بڑھا۔

شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب ہورڈنگ کےاشتہار سے شروع ہونے والی کہانی دیوار اور اب تجاوزات کے کاروبار تک پہنچ گئی۔

جیو دوست کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوٹی ہوئی دیوار کے دوسری طرف راتوں رات دکانیں بنادی گئیںبلکہ ان پر شٹر بھی لگ گئے۔

شہر بھر میںجاری یہ عمل روکا نہ گیا تو کچھ دنوں میں اس طرح کی دکانوں پر کاروبار بھی شروع ہوجائے گا،اس حوالے سےکنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں