آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک پر گفتگو

September 11, 2018
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اورسی پیک کے حوالے سے گفتگو کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں چینی سفیر نے سی پیک کےلئے پاکستان میں ان کی حمایت اور چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورے کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، سی پیک کی سیکورٹی پرکبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں