کراچی :غیر اخلاقی حرکات کا الزام، گرفتار15 افرادکے خلاف مقدمہ

September 11, 2018
 

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 6 خواجہ سرائوںاور 2 خواتین سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق بوٹ بیسن اور زم زمہ کے علاقے میں رات گئے کاروائی کی گئی ،غیراخلاقی حرکات میں ملوث 6خواجہ سراوں اور2خواتین سمیت15ملزمان گرفتارکیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد بھیک مانگنے کے دوران لوگوں سے غیراخلاقی حرکتیں کرتے تھے۔

خواجہ سراوں کی گرفتار کے خلاف ساتھی خواجہ سراوں نے کلفٹن تھانےکے باہر احتجاج کیا۔

پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد مظاہرہ کرنے والے خواجہ سرا پرامن منتشر ہوگئے۔

پولیس نے گرفتار خواجہ سراؤں اور دیگر ملزمان کو ریمانڈ کےلیے سٹی کورٹ میں پیش کردیاگیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں