نریندر مودی ، سشما سوراج کی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت

September 11, 2018
 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے سابق نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نوازشریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے ،جس میں نریندر مودی نے سابق پاکستانی وزیراعظم کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ’ 'میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے۔

نریندر مودی نے مزید کہا کہ 'بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ غمزہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہیں ۔


مکمل خبر پڑھیں