ماہرہ خان نے اپنا سیاح لباس مداح کو تحفے میں دے دیا

September 12, 2018
 

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرہ خان نے اپنا سیاح لباس ایک مداح کو تحفے میں دے دیا ۔ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے منفرد انداز سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ ماہرہ کو اپنے مداحوں سے اپنائیت اور محبت کا یہ اظہار اس وقت دکھائی دیا ، جب انہوں نے اپنے عید ڈریس میں انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے جبکہ ان کروڑوں مداحوں میں ایک مداح ایسی بھی تھی جس نے ماہرہ سے ان کا سیاح رنگ کا خوبصورت سوٹ تحفے میں مانگ لیا ۔ بس پھر کیا تھا ماہرہ خان نے بھی اپنی مداح کو مایوس نہ کیا اور اپنی ٹیم سے اس کا پتا مانگنے کا کہا اور اپنا سوٹ بھجوا دیا ، جسے خوش قسمت خاتون نے وصول کر کے نہ صرف اپنی خوشی کا اظہار کیا بلکہ زیب تن کر کے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں ۔


مکمل خبر پڑھیں