ارباز خان پشتو فلم میں آواز کا جادو جگائیں گے

September 12, 2018
 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اردو اور پشتو فلموں کے معروف اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری کی طرح گائیکی کا بھی شوق ہے مگر فلموں کی پروڈکشن ، ڈائریکشن کے ساتھ اداکاری کے باعث گلوکاری کا شوق پروان نہ چڑ سکا اور یہ شوق ادھورا ہی رہ گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی نجی محفل میں دوستوں کے ساتھ اس شوق کو پورا کرلیتا ہوں ، لیکن اب سنجیدگی سے فیصلہ کیا ہے کہ پشتو فلموں کے لیے اپنی آواز میں نغمے شامل کروں گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ جس طرح ہمارے عہد کے لیجنڈ اداکار رنگیلا نے اپنی فلموں کے لیے اپنی آواز میں گائیکی کے خوب رنگ بھرے تھے ، اسی طرح میں بھی کوشش کروں گا کہ ان کی طرح بیک وقت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کروں ۔ ارباز خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کی مختلف زبانوں کی فلمیں احسن انداز میں اپنا کام کررہی ہیں اور اپنی ملکی ثقافت کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں