پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے پوز میں لی گئی تصویر کے چرچے

September 12, 2018
 

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادے ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل کی گزشتہ برس منگنی کے موقعے پر لی گئی تصویر کے پوز میں پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے ۔ اس تصویر میں پریانکا نے منگنی کی انگوٹھی اور میگھن کی طرح سیاہ لباس پہنا کے ہوا ہے ۔میگھن اور نک جونز کی خوبصورت تصویر کو فوٹو گرافر الیکس لوبومرسکی نے کیمرے کی آنکھ سے قید کیا تھا۔امریکی شہر نیویارک میں معروف کپڑوں کے برانڈ ’رالف لورین‘ کی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الیکس لوبومرسکی نے نئے جوڑے کی تصویر کو ایک شاندار پوٹریٹ کی شکل دی ۔تصویر میں ایک نمایاں چیز پریانکا کی انگلی میں موجود خوبصورت منگنی کی انگوٹھی بھی ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں