پروین رحمان قتل کیس،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

September 12, 2018
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرپروین رحمان قتل کیس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم رحیم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف قتل کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کرد ی۔ وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ گواہوں کو سیکورٹی نہیں دی جارہی جس کے باعث گواہ پیش نہیں ہوسکتے۔


مکمل خبر پڑھیں