8 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 10 سال قید

September 12, 2018
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے 8سالہ بچی سے زیادتی کرنے کے الزام میں ملزم غلام اکبر عرف راجو کو 10سال قید کی سزا سنا دی۔ فاضل عدالت نے ملز م پر 20ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔جبکہ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 3ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ملزم کے خلاف تھانہ زمان ٹائون میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے 2016 میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی۔


مکمل خبر پڑھیں