کورنگی ،منی ٹرک ایسوسی ایشن کے تحت احتجاج،مسئلہ حل نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان

September 12, 2018
 

کراچی( پ ر)کورنگی لوڈنگ منی ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر معید خان،جنرل سیکریٹری نعیم گل اور سرپرست اعلیٰ جمعہ گل خٹک نے کہا ہے کہ لانڈھی کورنگی اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہل کار روزانہ منی ٹرکوں کو روک کر پیسے بٹورتے ہیں،جس کی وجہ سے آج با امر مجبوری مظاہرہ کررہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کی صنعتی و کاروباری سرگرمیاں متا ثر ہوں لیکن مسلے پر توجہ نہیں دی گئی تو ٹرانسپورٹ تنظیموں کے اجلاس میں ہڑتال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے وہ مظاہرے کے شرکا سے خطاب کررہے تھے،مقررین نے کہا کہ یہ اہلکارالزام لگاتے ہیں کہ ان کے چیسس کے نمبر دوبارہ پنچ کیے گیے ہیں،حالانکہ ساری گاڑیاں تقریبا 30 سال پرانے ماڈلز کی ہیں اور سالہا سال سے موجودہ مالکان کے پاس ہیں،جبکہ ضلع کورنگی میں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زیادہ موٹر سائیکل چھینی جارہی ہیں جبکہ اہلکار اس جرم کو روکنے کے بجائے کاروباری لوگوں کو تنگ کرتے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں