ہائی کمیشن کے زیراہتمام کرائولے میں نادرا سرجری کااہتمام

September 12, 2018
 

لندن( جنگ نیوز) لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کمیونٹی کیلئے موثر قونصلر سروسز کویقینی بنانے کیلئے لندن کے نواحی علاقوں میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کا باقاعدگی سے اہتمام کرتاہے، اس مہینے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کرائولے کے علاقے کے لوگوں کونادرا کی خدمات کی فراہمی کیلئے 15ستمبر کو صبح 10بجے سے 2بجے تک ملٹن مائونٹ کمیونٹی ایونیو کرائولے میں جبکہ 16ستمبر کو صبح 10 بجے سے 2بجے تک مونٹ فیور انسٹی ٹیوٹ ہیزل وک روڈ تھری روڈ کرائولے میں علاقے کے مکینوں کیلئے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔نئے سمارٹ نیکوپ کی فیس54 پونڈ ہے اور 8-6ہفتے میں کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ایک دفعہ پھر یہ واضح کیاگیاہے کہ اس کے علاوہ اور کسی طرح کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں