ہائیکورٹ :ہراساں کرنے کی درخواست پر سی پی او کی طلبی

September 12, 2018
 

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہراساں کرنے کی درخواست پر سی پی او ملتان کو طلب کیا گیا جنہوں نے ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، فاضل عدالت میں لطف آباد کے عبدالغفور نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ کینٹ اور دیگر افسران کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں نہ صرف نامزد کیا جارہا ہے بلکہ ذاتی مخالفین کے ایماء پر ہراساں بھی کیا جارہا ہے، فاضل عدالت کے طلب کرنے پر سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ ، ڈی ایس پی حاکم علی نول ، ایس ایچ او تھانہ کینٹ ارشاد حسین اور انسپکٹر قصور حسین پیش ہوئے اور آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں