نادرا افسران کی آرٹی ایس کے بارے میں وضاحت مسترد کرتے ہیں:چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ

September 12, 2018
 

ملتان( سٹاف رپورٹر) چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ و صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب حافظ غلام محی الدین نے کہا ہے کہ اساتذہ نادرا افسران کی آرٹی ایس کے بارے میں وضاحت کومسترد کرتے ہیں، نادرا اپنی نا اہلی کا ملبہ پریذائڈنگ آفیسرز اساتذہ پر ڈال کر اپنے آپ کو بچانا چاہتا ہے جو حقائق کے برعکس اور نا قابل قبول ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں رواج پڑ گیا ہے کہ ہر کوئی اپنی غلطی دوسروں پر ڈال کر خود بری الزمہ ہو جاتا ہے لیکن ہم نادرا کو اپنی نااہلی کا ملبہ اساتذہ پر نہیں ڈالنے دیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ آرٹی ایس پر مکمل اور جامع تحقیقات کروائی جائیں۔


مکمل خبر پڑھیں