گورنمنٹ فیڈرل انسپکٹر ریلوے کی سالانہ انسپکشن کے شیڈول کا اعلان

September 12, 2018
 

ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ فیڈرل انسپکٹر ریلوے کی جانب سے لاہور اور ملتان ریلوے ڈویژن کی سالانہ انسپکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،شیڈول کے مطابق ایف جی آئی آر لاہور ڈویژن کی 2روزہ انسپکشن 2اکتوبر سے شروع کریں گے،جب کہ ریلوے ملتان ریلوے ڈویژن کی 2روزہ انسپکشن 23اکتوبر سے شروع ہوگی،23اکتوبر کو خان پور لودھراں-ملتان کے 238کلو میٹر سیکشن کا معائنہ 23اکتوبر کو اور شاہین آباد ،چک جھمرا،فیصل آباد ،اور شورکوٹ کے 204کلو میٹر سیکشن کا معائنہ 24اکتوبر کوہوگا،مذکورہ انسپکشن میں ایف جی آئی آر کی انسپکشن میں جنرل منیجر ریلوے ،ہیڈ کوارٹر کے دیگر اعلی افسران اور ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتہ بھی شریک ہوں گے۔


مکمل خبر پڑھیں