ضلع کچہری میں فریقین دست و گریبان سکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچائو کر ادیا

September 12, 2018
 

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری میں عدالت سے واپسی پر فریقین آپس میں دست و گریبان ہوگئے تاہم سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے بیچ بچائو کر ادیا ، قتل کے مقدمے کیلئے پیشی پر آئے ملزمان مقصود علی،محمد وسیم اور شہزاد کو عدالت کی جانب سے 24 ستمبر تک عبوری ضمانت کو توسیع دی گئی جس کی رنجش میں سماعت کے بعد جب سیشن گیٹ پر مخالف پارٹی کے نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا،حملے کے نتیجے پر سکیورٹی پر تعینات اہلکار موقع پر پہنچے اور فوری طور پر فریقین کومنتشر کردیا تاہم پولیس تھانہ چہلیک وقوعہ پر پہنچی اور ملزمان کو ساتھ لے گئی۔


مکمل خبر پڑھیں