ٹھیکیدا ر کی رقم ہڑپ ، این جی او مالک کیخلاف کارروائی کامطالبہ

September 12, 2018
 

پشاور(خبرنگار)تنظیم خدمت خلق خیبرپختونخوانے 2010 کے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو کی رقم ٹھیکیدا ر کو نہ دینے پر کرم ویلفیئرتنظیم کےچیئرمین شاہ جہان کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی چیئرمین یوسف علی خان اوربہادرخان نے کہاکہ کرم ویلفیئرنامی تنظیم کے چیئرمین شاہ جہان نے متاثرین سیلاب کے گھروں کی تعمیر نو کیلئے غیر ملکی اداروں سے16 کروڑ روپے کےفنڈزلئے اور 436گھر بنانے تھے ٹھیکیدار نے مطلوبہ گھرتعمیر کر دیئے لیکن این جی اوکے چیئرمین نےا سے 5 کروڑ روپے میں صرف 2کروڑ 85لاکھ روپے اداکئےاور 6سال گزرنے کے باوجودبقایا رقم ادا نہیں کی گئی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ کارروائی کرکے ٹھیکیدار کا حق اسے دلائیں۔


مکمل خبر پڑھیں