عظمت علی شاہ 15ستمبر کو پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کرینگے

September 12, 2018
 

پشاور (خبر نگار خصوصی) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے ریسر چ سکالر انجینئر سید عظمت علی شاہ 15ستمبر کو اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کرینگے۔ اس سلسلے میں 15 ستمبر بروزہفتہ صبح 10 بجے یو ای ٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو گی،جس میں وہ اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے جواب دینگے۔سکالر انجینئر سید عظمت علی شاہ نے یو ای ٹی کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر خان شہزادہ کی زیر نگرانی اپنی تحقیق مکمل کی ۔ تقریب میں ملک بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیز کے سربراہان کے علاوہ یو ای ٹی کی انتظامیہ ، فیکلٹی ، ریسر چ سکالرز اور طلبہ شرکت کرینگے۔


مکمل خبر پڑھیں