شانگلہ انتخابات میں شوکت یوسفزئی کی کامیابی یقینی تھی ‘ رابعہ بصری

September 12, 2018
 

پشاور(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کہاہے کہ شانگلہ انتخابات میں شوکت یوسفزئی کی کامیابی یقینی تھی پاکستان تحریک انصاف دن دگنی اوررات چوگنی ترقی کررہی ہے اور ضمنی انتخابا ت میں بھی پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہے اور یقینا پی ٹی آئی ہی جیتے گی انہوں نے شانگلہ میں انتخابات جیتنے پر شوکت یوسفزئی کو مبارکباد دی اور کہاکہ عوام کی توقعات سے بڑھ کر کام کرینگے اورآئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی جیتے گی انہوں نے عوام کا شکریہ اداکیا جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور کہا کہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔


مکمل خبر پڑھیں