پشین:5 ماہ قبل میاں بیوی کی ہلاکت کا معمہ حل،دوبارہ پوسٹمارٹم میں قتل ثابت

September 12, 2018
 

کوئٹہ(آن لائن)پشین کے علاقے کلی لمڑان میں پانچ ماہ قبل میاں بیوی کی ہلاکت کا معمہ حل ، قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم میں واقعہ کو قتل قرار دیدیا گیا، اس سے قبل پولیس سرجن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں کی ہلاکت کو خودکشی ظاہر کیا گیاتھا تاہم خاتون کے والدین کی جانب سے عدالت میں درخواست دینے کے بعد عدالت نے میڈیکل بورڈ کو دوبارہ قبل کشائی کا حکم دیتے ہوئے نئے سرے سے پوسٹ مارٹم کرنیکی ہدایت کی تھی اطلاعات کے مطابق پانچ ماہ قبل ضلع پشین کلی لمڑان میں 8 اپریل کی شب میاں سید نصر اللہ اور ان کی بیوی بی بی کلثوم کی ہلاکت پر پولیس سرجن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واقعہ کو خودکشی ظاہر کیا گیا تھا لیکن بی بی کلثوم کے والدین کی جانب سے عدالت میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست دیدی گئی جس پر عدالت نے میڈیکل بورڈ کو دوبارہ قبر کشائی کا حکم دیتے ہوئے نئے سرے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد نے میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر تے ہوئے بی بی کلثوم کی خودکشی کو قتل قراردے دیا ہے،مقامی عدالت میں آج اس متعلق سماعت بھی ہو گی۔


مکمل خبر پڑھیں