نئے اسلامی سال کی آمد پر مدینہ طرز ریاست کی شروعات بھی کی جائیں ٗجمعیت ن

September 12, 2018
 

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے 1440کے نئے اسلامی سال پر تمام مسلمانوںکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اسلامی سال کی شروعات ہوتے ہی پاکستان حکومت کو اسلامی قوانین اور مدینہ طرز پراسلامی ریاست کی شروعات بھی کرنی چاہئیں انہوں نے کہا کہ نئے اسلامی سال کی آمد ایسے حالات میں ہوتی ہے کہ مسلم امہ ہر جانب سے پریشانیوں مصائب اورکفری طاعوتی قوتوں کے ظلم و جبر کےشکنجے میں ہے لیکن انشاء اللہ اللہ کی مدد و فضل کرم سےنئے اسلامی سال اسلامی دنیا کیلئے آزادی کا سال ہی ثابت ہو گاافغانستان میں قابض یلغار افواج کٹھ تیلیوں کے پے در پے شکستوں اور امارت اسلامی افغانستان کے 80فیصد علاقوں پرامارت اسلامیہ کےمجاہدین کی فتوحات کی امریکہ کی جانب سے اعتراف نئے اسلامی سال کی خوش آئند شروعات ہی ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا پر چھا جانے کیلئے آیا ہے دنیا میں مغلوب ہونے کیلئے نہیں اور انشاء اللہ دنیا بھرمیں اسلام کے غلبہ کا سورج طلوع اورکفری دنیا کے مظالم دہشت گردی کا سورج غروب ہونے والا ہے اسلامی دنیا کے حکمران نئے اسلامی سال کےشروع پر اسلام کے تحفظ ہی کا عہد کریں انہوں نے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی کے نام فرقہ پرست جماعتوں کی لسٹ میں ڈالنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی پاکستان کے مشہور سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے اکابرین میں سے ہیں انکا نام اشتعال زدہ مقررین میں ڈالنا یا انہیں فرقہ پرست عناصر کی لسٹ میں ڈالنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں