دوسرے صوبوں میں زیر تعلیم بلوچ طلبا لاوارث نہیں ٗ بی ایس او پجار

September 12, 2018
 

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم سیکریٹری جنرل حمید بلوچ وائس چیئرمین کامریڈ عمران نے اپنے بیان میں کہا کہ آج تربت میں بی ایس او پجار تربت زون کی جانب سے ملتان میں بلوچ طلبا پر تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ نے ثابت کر دیا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں زیر تعلیم بلوچ طلبا لاوارث نہیں ہیں اُنکے لیے بلوچستان میں بھی آواز بلند کی جائے گئ اور آج کی ریلی میں سیکڑوں طلبا کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ طلبا حقوق کے لیے ہر فورم میںمنظم انداز میں آواز بلند کر سکتی ہے آج کامیاب شاندار بی ایس او کی ریلی نے ثابت کر دیا کہ بی ایس او پجار کی جڑیں تعلیمی اداروں اور طلبا کے اندر موجود ہیں اور اُن لوگوں کے لئے واضع پیغام ہے کہ جو بی ایس او کو اپنے خیالوں میں ختم ہونے کے خواب دیکھ کر خود کو تسلی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں طلبا تحریکوں کی ایک اپنی الگ تاریخ ہے اور بی ایس او بھی اپنی ایک تاریخی کردار رکھتی ہے آج اگر طلبا سیاست میں ایک موجود پائی جاتی ہے تو اسکی وجہ ہماری آپس کی تقسیم در تقسیم کی وجہ سے ہم بٹّے ہوئے ۓ ہیں تنظیم کے مرکزی چیئرمین نے مزید کہا ہمیں ملک بھر میں طلبا حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی اور جامعات میں طلبا یونین کی بحالی کے لئے تحریک چلانا ہوگی۔


مکمل خبر پڑھیں