عوام کا پی ٹی آئی کی قیادت پراعتماد ہے،سیف اللہ خان کاکڑ

September 12, 2018
 

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی قیادت پرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریگی وفاق کے پی کے اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہو چکی ہیں اور حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جلد عوام ملک میں حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کے پسے ہوئے طبقے کو اوپر لایا جائے اور عالمی برادری میں ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کیا جائے اور پوری دنیا کو امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے سے اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں