اچھڑو تھر :جنگلی حیات کاغیرقانونی شکار،20سے زائد نایاب ہرن ہلاک

September 12, 2018
 

خیرپور(نامہ نگار)خیرپو رکی تحصیل نارا کے اچھڑو تھر میں غیرقانونی طورپرشکاریوں نے 20سے زائد نایاب ہرن ہلاک کر دیئے،شکاریوں نے کئی روز سے وہاں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اہل علاقہ کے مطابق نایاب ہرنوں کی نسل کشی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ،رائفلوں کے استعمال پر علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس سلسلے میں اچھڑو تھر کے کوٹ جبو کے علاقے کے پیارو خان گاہو،حاجی خان اور محمد عمر گاہو نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ شکاریوں کے اچھڑو تھر میں ڈیرے ڈالنا جرم اور قانون شکنی ہے کیونکہ شکاریوں کے پاس ہرنوں کا شکار کرنے کے پرمٹ بھی نہیں ہیں ۔


مکمل خبر پڑھیں