سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی عارف علوی کو مبارکباد

September 12, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کے عوام، حکومت اور اپنی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کی مزید خوشحالی کے خواہاں ہیں۔