پیسکو،3سابق چیف ایگزیکٹوزسمیت 9 اہلکاروں کیخلاف کروڑوں کی خورد برد کا ریفرنس

September 12, 2018
 

پشاور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے گزشتہ روز پیسکو کے 3 سابق چیف ایگزیکٹیوزسمیت 9 اہلکاروں کے خلاف کروڑوں روپے کی خورد برد کے ریفرنس کی سماعت کی ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بجلی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث پیسکو کے تین سابق چیف ایگزیکٹیوز سمیت 9 سابق اہلکاروں کے خلاف24ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے ریفرنس کی سماعت کی، ملزمان کے خلاف 43کروڑ اور 40لاکھ روپے مالیت کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ، تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کے حوالے کردیں ۔


مکمل خبر پڑھیں