الیکشن کمیشن کا این اے 270اور پی بی 41 کے دو دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم

September 12, 2018
 

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے این اے 270اور پی بی 41کے دو دو پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔بلوچستان کی صوبائی اسمبلی پی بی 41 واشک کے پولنگ اسٹیشنر44 اور45 پرنتائج روکنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے دونوں پولنگ اسیٹسشن پر ری پولنگ کے احکامات دے دیئے، پی بی 41 سےبلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار مجیب الرحمان نے الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی،بلوچستان کے حلقہ این اے 170 کے پولنگ اسٹیشن 107 اور 109 پر بھی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا، این اے 270 میں دوبارہ گنتی کی درخواست امیدوار محمد حنیف نے دائر کی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں