کلثوم نواز مشہور زمانہ گاما پہلوان کی نواسی تھیں

September 12, 2018
 

لاہور (رپورٹ: صابر شاہ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز غیرمنقسم ہندوستان کے مشہور پہلوان گاما کی نواسی تھیں۔ فن پہلوانی کے بادشاہ غلام محمد بخش عرف گاما پہلوان (1878-1960) اپنے 52 سالہ طویل کیریئر میں ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 7 فٹ قامت کے رحیم بخش سلطانی والا، امریکا کے بنجامن رولز، عالمی چیمپئن پولینڈ کے زبسکو، یورپی چیمپئن سوئٹزر لینڈ کے جوہن لم اور سوئیڈن کے جیسی پیٹرسن جیسوں کو پچھاڑا۔ کلثوم کے ننھیال نے نواز شریف کی سیاسی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کلثوم کے ماموئوں بھولو، اکرم، اعظم، معظم، اسلم ان کے بیٹے زبیر جھارا مرحوم نے لاہور میں نواز شریف کی انتخابی مہم چلائی تھی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ بٹ کی صاحبزادی کلثوم کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں