کلثوم نوازکاانتقال،خالد مقبول اور فاروق ستار کی تعزیت

September 12, 2018
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ووفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اور سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نہایت نفیس خاتون تھیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے شوہر اور اپنی جماعت کا ساتھ دیا ،مرحومہ کی جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،فاروق ستار نے بھی ان کی جمہوریت کے لئے خدمات کو سراہا۔


مکمل خبر پڑھیں