کلثوم نواز کی وفات پرن لیگ جاپان کا اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب

September 12, 2018
 

ٹوکیو (عرفان صدیقی )مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کلثوم نواز کی وفات پر ن لیگ جاپان کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ن لیگ جاپان کی جانب سے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس سے ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی کے لیے قابل قدر قربانیاں دیں جس کی وجہ سے آج بھی پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے،کلثوم نواز کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مشکل سے پورا ہوگا ،ملک نور اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میاں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ کلثوم نواز کی آخری رسومات ادا کرسکیں جبکہ ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے بھی کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہارکیاہے۔


مکمل خبر پڑھیں