کھیلوں کے گرائونڈ حوالے کئے جائیں، پی ایچ اے کا سیکرٹری ہائوسنگ کو خط

September 12, 2018
 

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی نے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں سرکاری فنڈز سے بنائے گئے کھیلوں کے گرائونڈز کو پی ایچ اے کے حوالے کرنے کیلئے سیکرٹری ہاہائوسنگ کو خط لکھ دیا ہے ، پی ایچ اے ذرائع کے مطابق خط میں سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب سے کہا گیا ہے کہ وہ سیکرٹری تعلیم سے مل کر یہ معاملہ اٹھائیں اور گرائونڈز ان کے حوالے کئے جائیں ، ذرائع کے مطابق جہاں ان گرائونڈز پر پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز خرچ ہوئے ہیں وہاں پی ایچ اے نے اپنے فنڈز بھی ان گرائونڈ پر خرچ کر ڈالے ہیں ، اب وہ چاہتے ہیں کہ ان گرائونڈز کے انتظامات ان کے پاس ہی رہیں اور وہ ان کو ٹھیکے پردیکر باقاعدہ اپنی آمدن کا ذریعہ بنا سکیں جبکہ دوسری طرف متعلقہ تعلیمی ادارے ایسا ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں ، ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ گرائونڈز ان کے تعلیمی اداروں کی زمین پر بنائے گئے ہیں ،کیسے ممکن ہے کہ یہ کسی اور ادارے کے حوالے کر دیئے جائیں۔


مکمل خبر پڑھیں