کلثوم نواز کی وفات سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے، سینیٹر جعفر اقبال، بیگم عشرف اشرف

September 12, 2018
 

اسلام آباد (جنگ نیوز) مرکزی سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور بیگم عشرت اشرف نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ہماری بڑی بہن تھی اللہ پاک نے ان میں خدمت اور قیادت کی بے پناہ صلاحیتیں رکھی تھیں ان کی وفات سے نہ پُر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے۔ کلثوم نواز نے ہمیشہ ہمت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل سے مشکل حالات کا بھی جرأتمندی سے مقابلہ کیا۔ ان کی وفات کی خبر سنتے ہی ہم اڈیالہ جیل میاں نواز شریف کے پاس تعزیت کرنے کیلئے پہنچے لیکن 2 گھنٹے انتظار کے باوجود ہمیں انتظامیہ نے ملاقات سے روکے رکھا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں