مختلف مقدمات میں گرفتار 17ملزموں کا ریمانڈ

September 12, 2018
 

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ضلع کچہری راولپنڈی کی مختلف ماتحت عدالتوں نے مختلف مقدمات میں گرفتار 17ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 11ملزمان کی ضمانت منظور کرلی جبکہ 21ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے دو خواتین کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، ملزمان کیخلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں ناجائز اسلحہ، منشیات، آتش بازی، ہوائی فائرنگ، چوری اور جوئے جیسے الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔


مکمل خبر پڑھیں