گاجر کا جوس کینسر کو دور بھگاتا ہے، ماہرین

February 16, 2016

اسلام آباد....طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گاجر کا جوس کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے بیماری کا مکمل خاتمہ بھی ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں رنگت کو نکھارنے اور جلد کو نئی کشش دینے کی خصوصیات بدرجہ ا تم موجود ہیں۔

گاجر میں موجود وٹامن اے کی موجودگی آنکھوں، جگر،جلد،ہڈیوں اور دانتوں کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔

اس کے علاوہ وٹامن سی،بی،ای،ڈی،پروٹینز،پوٹاسیم،کیلشیم،آئرن ،کاپر اور بہت سے دوسرے ضروری اجزاءپائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہیں۔